سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی 73 ویں سالگرہ 25 دسمبر کومنائی جائے گی

منگل 20 دسمبر 2022 12:44

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی 73 ویں سالگرہ 25 دسمبر کومنائی ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2022ء) سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی 73 ویں سالگرہ 25دسمبر کومنائی جائے گی۔ ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی مسلم لیگ ن لائرز فورم فیصل آباد کے زیر اہتمام وکلاء میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور تین مرتبہ ہی وزیر اعظم پاکستان رہنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں انہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیاء الحق،غلام اسحٰق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے وہ پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیں۔میاں نواز شریف علاج کی غرض سے لندن مقیم ہیں جہاں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے ۔