Aشہید بشیراحمد بلور کی 10ویں برسی

ًعوامی نیشنل پارٹی نے ان کی لازوال قربانی قومی وطنی سیاسی خدمات پر سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کیا

بدھ 21 دسمبر 2022 21:10

ي*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں شہید پشتون خوا بشیراحمد بلور کی 10ویں برسی کے موقع پر انہیں ان کی لازوال قربانی قومی وطنی سیاسی خدمات پر سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بشیر بلور جیسے بہادر نڈر سپوت دلیر رہنما مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں وہ صوبہ پشتون خوا باالخصوص اہلیان پشاور کیلئے جان تو قربان کرگئے لیکن دہشت گردوں کے سامنے سرنڈر ہونے کے بجائے دیدہ دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے نہ صرف وہ بلکہ ان کے بڑے صاحب زادے ہارون بلور بھی اسی راہ پر چلتے ہوئے اپنے عظیم باپ کے نقش قدم پر ثابت قدم رہتے ہوئے جام شہادت حاصل کر گئے بلور خاندان کی پشتون قومی تحریک میں قربانیاں تاابد یاد اور اسے سنہری حروف سے لکھا جائیگا جمعرات 22 دسمبرسہہ پہر 3بجے باچاخان مرکز کوئٹہ میں انکی یادمیں ریفرنس منعقد ہوگا ضلع کوئٹہ کے ذمہ دران اور کارکن بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں شہید بشیر احمد بلور کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں ان کی لازوال قربانی شہادت سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلور خاندان کی قربانیاں پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ یادرکھی جائیگی شہدا کی ایک لمبی فہرست بلور خاندان سے تعلق رکھتی ہے حاجی غلام احمد بلور کے صاحب زادے شبیر بلور سینئر وزیر بشیراحمد بلور اور اے این پی کے سابق صوبائی ترجمان ہارون بلور شہدا کی فہرست میں شامل ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بشیر احمد بلور سمیت ہزاروں شہدا نے جن مقاصد کے حصول کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے وہ گھمبیر صورتحال آج بھی درپیش ہے پشتونوں کی قتل عام میں کوئی کمی نہیں آئی سانحہ APS سانحہ 8۔

(جاری ہے)

اگست پشتونوں کی مستقبل پروار کے طور پر یاد رکھنے کے ساتھ ساتھ بلور خاندان کی قربانی بھی ناقابل تلافی نقصان کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی بیان میں کہا گیا کہ یہ تمام تر صورتحال پشتونوں سے ادراک کرنے کا تقاضا کرتاہے بیان میں پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ وہ جمعرات 22 دسمبر کو سہہ پہر 3 بجے باچاخان مرکز کوئٹہ میں انکی 10 ویں برسی کے مناسبت سے منعقدہ یاد ریفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں