کراچی والوں کا پیسہ گرین میٹرو بس سروس کی شکل میں گل سڑ رہا ہے، خرم شیرزمان

ہفتہ 24 دسمبر 2022 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان نے بلدیہ عظمیٰ کے سٹی وارڈن کے گلشن اقبال کے مقامی پلاٹ کا دورہ کیا،خرم شیر زمان نے پلاٹ پر موجود خستہ حال بسوں کی حالات زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بوسیدہ زنگ آلود بسوں کی ویڈیو جاری کردی۔

(جاری ہے)

خرم شیرزمان نے اپنی جاری ویڈیو میں سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کی ایڈمنسٹریشن کو کڑی تنقد کا نشانہ بنایا اور انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کا پیسہ گرین میٹرو بس سروس کی شکل میں گل سڑ رہا ہے، شہر میں نئی بسیں متعارف کروائی جارہی ہیں اور پرانی بسیں زنگ کھارہی ہیں،کراچی والوں کا پیسہ بیدردی سے برباد کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی اس نظام کو ٹھیک کرے گی،کے ایم سی میں جاری اندھیر نگری کو پی ٹی آئی کا مئیر ختم کرے گا، 15جنوری کو کراچی کے عوام بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کا مئیر لیکر آئی گی۔