
عمران خان نے اینٹی کرپشن کا استعمال کرکے لیگی رہنما کو گرفتار کیا، وزیراعظم
عمران خان کےکہنے پراینٹی کرپشن کوسیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی آج بھی سیاسی انتقام کی منفی روش پر کاربند ہے، وزیراعظم شہباز شریف
دانش احمد انصاری
منگل 27 دسمبر 2022
22:32

(جاری ہے)
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب حکام نے کہا ہے کہ چوہدری محمد اشرف نے 157 ایکٹر سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا،ملزم نے فراڈ سے جعلی دستاویزات بنا کر اراضی قبضے میں رکھی ہوئی تھی۔ ملزم نے محمد سلیم پٹواری اور ریاست علی سے مل کر زمین پر قبضہ کیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق چوہدری محمد اشرف کو الزام ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا،ملزم نے فرضی شخص کو الاٹمنٹ ظاہر کر کے زمین پر قبضہ کیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کے بعد چوہدری محمد اشرف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یاد رہے کہ چوہدری محمد اشرف ساہیوال سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 161 سے ن لیگ کے ایم این اے ہیں۔ قبل ازیں ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ساہیوال ڈویژن نے مسلم لیگی ایم این اے چوہدری محمد اشرف اور ان کے بھتیجوں پر 18کروڑ مالیت کی 3 سو کنال سرکاری اراضی کے غبن پر مقدمہ درج کیا تھا۔ چوہدری محمد اشرف اور ان بھتیجے ارشاد پر عدالت نے فرد جرم عائد کرنا تھا مگر وہ عدالت پیش نہیں ہوئے تھے ۔اس موقع پرچوہدری محمد اشرف کے ایک بھتیجے عمیر مسعود پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد دو سرکاری گواہان نے بیان قلمبند کروایا۔ مسلم لیگی ایم این اے چوہدری محمد اشرف نے 265 کے ضابطہ فوجداری کے تحت اینٹی کرپشن عدالت میں بریت کے لئے درخواست جمع کروائی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔ن لیگی ایم این اے اور ان کے بھتیجے ارشاد پر 24 نومبر کو فرد جرم عائد کی کارروائی ہونا تھی جبکہ مسلم لیگی ایم این اے چوہدری محمد اشرف عدالت میں حاضری پر مسلسل لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
افغان عبوری حکومت کی جانب سے سیز فائر کیلئے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے اپیل کیے جانے کا انکشاف
-
حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
-
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے
-
پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
-
پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے
-
افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعوی بے نقاب
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
شہباز شریف نے امریکی صدر کی خوشامد اور چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں
-
ایسی سردی دہائیوں میں نہیں دیکھی ہو گی
-
امید ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.