عالمی شہرت یافتہ ویٹرنری ماہر اور سندھ زرعی یونیورسٹی کے المنائی ڈاکٹر عنایت اللہ کاٹھیو امریکا میں انتقال کرگئے

ہفتہ 7 جنوری 2023 23:07

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2023ء) عالمی شہرت یافتہ ویٹرنری ماہر اور سندھ زرعی یونیورسٹی کے المنائی ڈاکٹر عنایت اللہ کاٹھیو امریکا میں انتقال کر گئے، سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اظہار افسوس کیا عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد، امریکا میں مقیم وٹرینری ماہر اور سندھ زرعی یونیورسٹی کے گریجوئیٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کاٹھیو 69برس کی عمر میں دل کے عارضے کی وجہ سے امریکا میں انتقال کر گئے ہیں، جس کی خبر ملتے ہی سندھ سمیت ملک بھر کی ویٹرنری کمیونٹی میں دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر کاٹھیو 8ستمبر 1953کو ضلع لاڑکانہ کے شہر نصیر آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1978میں زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز سے ڈی وی ایم کی ڈگری مکمل کی، اور 1981میں وہ فیلوشپ کے لیے واشنگٹن کی جارج ٹان یونیورسٹی مسوری، کولمبیا اور آئیووا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کی۔

(جاری ہے)

اپنے کیریئر کے دوران، انہوں نے حکومت سندھ میں بطور ویٹرنرین ایف اے اومیں بطور ریسرچ آفیسر اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام میں کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر کاٹھیو بین الاقوامی اخبارات میں سائنسی مضامین لکھتے تھے اور مختلف امریکی ٹی وی چینلز پر ویٹرنری سائنس سے متعلق پروگرام کرتے تھے، جن میں فاکس ٹی وی، ہیزلٹن ٹی وی، فلاڈیلفیا ٹی وی، پی اے ایکس ٹی وی شامل ہیں، سیاسی اور عالی سیاسی رہنماؤں سے قریبی مراسم ہونے کی وجہ اسے پاکستانی ڈپلومیٹ کی حیثیت بھی حاصل تھی، جبکہ ان کے امریکا کے بیشتر صدور اور سینیٹرز سے قریبی تعلقات تھے، ڈاکٹر کاٹھیو کی 2002سے امریکی شہر پِٹسٹن اور میکسیکو میں جانوروں کے کلینک تھے، جہاں پر امرکی سینیٹر ہیلری کلنٹن سمیت امریکا کے مشہور لوگوں کے پالتو جانوروں کا علاج بھی کرتا تھا دوسری جانب سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے ڈاکٹر عنایت اللہ کاٹھیو کے انتقال کو ویٹرنری کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کاٹھیو امریکا میں ہونے کے باوجود سندھ سمیت ملک کے لیے عظیم خدمات انجام دیتے رہے انہوں نے تاحیات سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلبا کو دنیا میں ہونے والی ویٹرنری سائنسز کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ لیبارٹری اور سرجری کے کام بھی سکھاتے رہے اور وہ مختلف اداروں کے توسط سے دنیا میں جانوروں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں میں خدمات سرانجام دیتے رہے ڈاکٹر مری نے کہا ڈاکٹر کاٹھیو ایک قابل ویٹرنری ماہر تھے، جس کی پوری دنیا متعرف تھی انہوں نے کہا ڈاکٹر کاٹھیو کی انتقال کے بعد ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی، ہم ان کے لواحقین اور چاھنے والوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں