Live Updates

مسلم لیگ (ن) زبانی نہیں عملی کام پر یقین رکھتی ہے،موٹروے ہزارہ کی عوام کے لئے لیے قائد نواز شریف کا تحفہ ہے۔امیر مقام

ہفتہ 7 جنوری 2023 21:01

اسلام آباد، تھاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2023ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ موٹروے ہزارہ کی عوام کے لئے لیے قائد نواز شریف کا تحفہ ہے۔ اسی طرح آج تھاکوٹ گریڈ کی 3300 KVA سے 132000KV اپگریڈیشن اور الائی خوڑ پاور ہاؤس سے تھاکوٹ گریڈ تک ٹرانسمیشن لائن کا باقاعدہ افتتاح ہوا اور عوام کا دیرینہ مطالبہ منظور ہوا ہے۔

مسلم لیگ (ن) زبانی نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے۔وہ تھاکوٹ پیسکو آفس اور تھاکوٹ چکیسر فیڈر کی ریکنڈکٹنگ کے افتتاح کے بعد ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ جلسے سے سابق ممبران اسمبلی نوابزادہ ولی محمد، محمد رشاد خان، نیاز محمد خان، تحصیل چیئرمین چکیسر بخت عالم خان، ضلعی صدر مہاجرین خان، طاہر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ چاہے زلزلے، سیلاب ہوں یا دہشتگردی ہو مسلم لیگ ن نے پورے صوبے اور بٹگرام کی عوام کا مشکل کی گھڑی میں ساتھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بٹگرام کی عوام بھی جھوٹے عمران کی حمایت چھوڑ کر مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے سیاست کا آغاز بھی جھوٹ سے کیا اور آج تک جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کا ترقی کا پودا اور درخت کاٹ کر معیشت کی تباہی اور اداروں کی تباہی کا پودا لگایا۔ انہوں نے تھاکوٹ ضلع بٹگرام میں تھاکوٹ سے الائی خوڑ 132000KVA ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات