پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، شہناز لغاری

اتوار 8 جنوری 2023 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2023ء) دنیا کی پہلی پاکستانی حجابی خاتون کیپٹن کمرشل پائلٹ شہناز لغاری نے کہا ہےکہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دھرتی کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہوا ہے ، وطن ہے تو سب کچھ ہے، اللہ تعالی نے ہمیں ایک آزاد وطن میں پیدا کیا ،مجھے بچپن سے ہی آسمان کی بلندیوں کو چھونے کا شوق تھا جو کہ میری والدہ محترمہ کی بدولت پورا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے شہناز لغاری نے کہا کہ نقاب پہن کر ہوائی جہاز اڑایا، اس کارنامے پر ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیاہے۔شہناز لغاری کا کہناتھاکہ پاکستان کے پائلٹ ذہین ہیں وہ بمپ ایئر (ہوا کا ٹکرائوں)میں بھی فلائنگ کر سکتے ہے۔شہناز لغاری نے خواتین کے حقوق کے لیے بھی آواز بلند کی اور نادار خواتین کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو متحرک رکھا اور اپنے مقصد کی طرف قدم بڑھایا اور نقاب کو فخر محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کی شادی پر پھولوں کی ایئر ڈراپنگ کروائی گئی تھی جس سے مجھے شوق پیدا ہوا کہ میں بھی جہاز فلائی کروں،نو گھنٹے کی فلائی ٹریننگ کے بعد پہلی بار سولو فلائنگ کی۔

متعلقہ عنوان :