پشاور،نامعلوم افراد نے چوکیدارکو فائرنگ کرکے قتل کردیا

منگل 17 جنوری 2023 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2023ء) پشاور کے علاقہ متنی کالا خیل میں نامعلوم افراد نے جوانسال چوکیدارکو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

امتیاز گل ولد رازیم ساکن کالا خیل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھتیجا 24سالہ سلمان خان ولد علیم گل ساکن کالاخیل جو کہ ایک ہوٹل میں چوکیداری کرتا تھاکو گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے جبکہ نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔