بابائے سوشلزم شیخ محمد رشید کی برسی 20 جنوری کو منائی جائے گی

بدھ 18 جنوری 2023 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2023ء) بابائے سوشلزم و سابق سینئر وفاقی وزیر شیخ محمد رشید کی 20 ویں برسی 20 جنوری بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شیخ محمد رشید کی برسی 12 ستمبر کو منائی جانی تھی لیکن ملک بھر میں بد ترین سیلابی صورت حال کے پیش نظر اسے موخر کردیا گیا تھا۔برسی کی تقریب 20 جنوری بروز جمعہ کو علامہ اقبال ٹائون لاہور میں منائی جائے گی، جس میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے اہم رہنما شرکت کرینگے۔