پرویزالٰہی کے حکم پر جاری 180ارب روپے کے فنڈز روک لئے گئے

بدھ 25 جنوری 2023 17:22

پرویزالٰہی کے حکم پر جاری 180ارب روپے کے فنڈز روک لئے گئے
․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے سابق حکومت کے حکم پر جاری 180ارب روپے کے فنڈز روک لئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے ترقیاتی فنڈز روکے گئے ہیں جبکہ سابق وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے اضلاع کا بجٹ بھی روک لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے گجرات، منڈی بہائوالدین سمیت اپنے من پسند علاقوں کیلئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم اب تمام ترقیاتی سکیموں کو روک دیا گیاہے۔