ٌیو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا، صدر یو اے ای کی وزیراعظم شہباز کو یقین دہانی

بدھ 25 جنوری 2023 18:35

Mرحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2023ء) وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان کی رحیم یار خان میں انتہائی پرتپاک اور برادرانہ ماحول میں ملاقات ہوئی،ذرائع کے مطابق شیخ محمد نے وزیراعظم سے بڑی والہانہ محبت کا اظہار کیا، یو اے ای کے صدر محمد بن زاید آل نہیان وزیراعظم کا ہاتھ تھامے ہوئے اپنے جہاز میں لے گئے اور اپنے اہل خانہ اور بچوں سے ملاقات کرائی،وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کے بچوں سے عربی اور انگریزی میں گفتگو کی ، یو اے ای کے صدر خاص طور پر ہوائی اڈے پر آئے اور وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا،صدر یو اے ای نے رحیم یار خان آنے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا،صدر یو اے ای نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا بھی عندیہ دے دیا،آپ تیاری کریں، یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا، صدر یو اے ای کی وزیراعظم شہباز کو یقین دہانی کرائی ۔