غ*الیکشن کمیشن نے مزید ایک سینٹر اور دو اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی

بدھ 25 جنوری 2023 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2023ء) الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر رکنیت معطلی کا معاملہ پر مزید ایک سینیٹر،دو ممبران قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے آٹھ اراکین جبکہ پانچ ممبران بلوچستان اسمبلی کی رکنیت بھی بحال کردی گئی۔اراکین کی طرف سے اپنے اور خاندان کے گوشوارے جمع کرانے کے بعد رکنیت بحال کی گئی۔الیکشن کمیشن نے رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔