محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کپتان محمد رضوان کو ان کی فیملی میں ایک نئے اضافے پر مبارکباد دی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 27 جنوری 2023 14:19

محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2023ء ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 8 کی فرنچائز ملتان سلطانز نے رضوان کی جرسی جیسی چھوٹی جرسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی اور اپنے کپتان کو مبارکباد پیش کی۔ فرنچائز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو ان کی فیملی میں ایک نئے اضافے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سے اسپورٹس منیجر طلحہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران تصدیق کی رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھی ٹیسٹ کرکٹر کو مبارک باد دی جارہی ہے۔