-میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے تعلیم کا آغاز باچا خان کے مدرسے سے کیا،میاں افتخار حسین

اتوار 29 جنوری 2023 20:40

اسلام آباد/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے تعلیم کا آغاز باچا خان کے مدرسے سے کیا۔ عدم تشدد ایک پیغمبرانہ فلسفہ ہے۔باچا خان نے پختونوں کے پانچ ہزار سالہ تاریخ کو عدم تشدد سے تبدیل کرڈالا۔ انہوں نے پختونوں میں فکری اور ذہنی انقلاب برپا کیا۔

باچا خان نے معاشی تقسیم کا فلسفہ بھی پختونوں کو دیا ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج امریکہ جیسے ملک میں بھی باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفے کو پڑھایا جارہا ہے۔ پاکستان میں نصاب سے باچا خان اور جی ایم سید جیسی شخصیات غائب ہیں۔ آج ریاست پاکستان کو پہلے سے کہیں زیادہ فلسفہ باچا خان کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اگر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے اور امن کا قیام یقینی بنانا ہے تو باچا خان کے فلسفے کو اپنا ہوگا۔ ولی خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو جتنا دوام ولی خان نے بخشا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔ انقلاب روس کے دوران سب سے اونچی آواز ولی خان ہی تھی