وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا پشاور دھماکہ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 30 جنوری 2023 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے پشاور دھماکہ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکہ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا ہے ۔انہوں نے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔