Live Updates

عمران خان زمان پارک میں روپوش اور گرفتاری کے خوف میں مبتلا ہیں،عطاء تارڑ

جیل بھرو تحریک کم عدالتوں سے استثنٰی لینے کی تحریک زیادہ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کب تک ٹانگ کا بہانہ کریں گے؟معاون خصوصی

Abdul Jabbar عبدالجبار منگل 7 فروری 2023 16:01

عمران خان زمان پارک میں روپوش اور گرفتاری کے خوف میں مبتلا ہیں،عطاء ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔07 فروری 2022ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی قانون اور داخلہ امور عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان زمان پارک میں روپوش اور وہ گرفتاری کے خوف میں مبتلا ہیں،چیئرمین تحریک انصاف ڈرامے کر رہے ہیں،کبھی مشکل وقت میں سامنے نہیں آئے۔ تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کم عدالتوں سے استثنٰی لینے کی تحریک زیادہ ہے،عمران عدلیہ بحالی تحریک میں روپوش رہے،عمران خان نے کچھ غلط نہیں کیا تو گرفتاری کا خوف کیا ہیں؟سابق وزیراعظم کب تک ٹانگ کا بہانہ کریں گے؟ ن لیگی رہنماؤں نے میرٹ پر کیسز کا سامنا کیا،عمران خان توشہ خانہ کیس میں ویڈیو لنک پر حاضری دیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان تاخیری حربے استعمال نہ کریں اور کیس کا سامنا کریں،توشہ خانہ امانت میں خیانت کا معاملہ ہے،قانون کا اطلاق عمران خان پر بھی ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیریان وائیٹ ایک لیگل کیس ہے،پاکستان کا قانون کہتا ہے کہ آپ نے بچوں کو ڈکلیئر کرنا ہے،آپ نے بچے ڈکلیئر نہیں کیے تو آپ صادق امین نہیں رہے۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کیا ہمیں نہیں پتہ انہوں نے کس طرح منی لانڈرنگ کی،ٹھیکوں میں یہ کمیشن لیتے تھے،کیس فرح خان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتا تھا،عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اس میں حصہ دار تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک میں کھانے کو روٹی نہیں پی ٹی آئی والے الیکشن الیکشن کر رہے ہیں،ذاتی رائے ہے کہ ملک میں ایک ساتھ انتخابات ہوں،الگ الگ الیکشن سے تقسیم بڑھے گی۔الیکشن سے پی ڈی ایم کی کوئی جماعت نہیں بھاگ رہی،ملک کسی اور بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن کوئی کھیل نہیں ہے،ایک ساتھ ہوں گے تو اچھی بات ہے،عمران خان کی ایک بات مانیں گے تو وہ دوسرا مطالبہ کرے گا،ملک میں عام انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہییں،ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں،یہ بحران بھی سیلاب کی طرح ہے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات