کورنگی 5 ماڈل پارک میں پھولوں کی نمائش کا آغاز

نمائش میں 20 سے زائد اقسام کے پھولوں کے 40ہزار پودے نمائش میں رکھے گئے ہیں

جمعہ 10 فروری 2023 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2023ء) بلدیہ کورنگی کے تحت کورنگی نمبر 5ماڈل پارک میں پھولوں کی نمائش کا آغاز ،ہزاروں کی تعداد میں انواع اقسام کے پھول اور پودے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں نمائش میں بچوں ،بڑوں اور بزرگوں کی تفریحی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹالز بھی قائم کئے گئے ہیں وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے ایڈمنسڑیٹر کورنگی محمد شریف خان رکن صوبائی اسمبلی غلام جیلانی۔

میونسپل کمشنر اشفاق ملاح۔ڈائریکٹر پارکس وقاص سومرو و دیگر کے ہمراہ کورنگی ماڈل فیملی پارک کے وسیع و عریض رقبے پر لگا ئے گئے پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی نے اپنی شب وروز کی کاوشوں سے عوام کے لئے خوبصورت پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جس پر میں بلدیہ کورنگی کے ایڈمنسڑیٹر محمد شریف خان و محکمہ پارکس کے افسران خصوصا مالی سمیت تمام ملازمین کی کاوشوں کو سراہتا ہوں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ محمد شریف خان عوام کے تعاون سے بلدیہ کورنگی کو مثالی ضلع بنا ئیں گے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ کورنگی مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں ںے آج اس وسیع و عریض پارک میں خوبصورت پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسڑیٹر کورنگی محمد شریف خان اس موقع پر مزید کہا کہ پہلے دن ہی ہزاوں کی تعداد میں نمائش میں عوام کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے شہر ی پھولوں اور امن سے محبت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :