ق* پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروان راشد اور ناصر لودھی کے کاغذات کی جانچ پڑتال

ہفتہ 11 فروری 2023 20:35

:کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواران برائے ضمنی الیکشن این اے 241 سے علی راشد اور ناصر رحیم لودھی کے ًکاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی اور ریٹرننگ آفیسر ڈسٹرکٹ کورنگی نے ان دونوں امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ علی راشد اسی حلقہ سے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی منتخب رہ چکے ہیں ہیں اور بعد ازاں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ جبکہ ناصر لودھی اس سے قبل حلقہ این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں امیدوار رہ چکے ہیں