تحریک پاکستان کےعظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی 65 ویں برسی(کل) منائی جائے گی

پیر 13 فروری 2023 16:53

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2023ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی65ویں برسی(کل)14فروری کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ان کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمامِ کریں گے اور کیک بھی کاٹے جائیں گئیسردار عبدالرب نشتر کا شمار بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے انتہائی بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ صوبہ پنجاب کے پہلے گورنر تھے وہ2اگست 1949ء سے لے کر24نومبر 1951ء تک پنجاب کے گورنر رہے۔

سردار عبدالرب نشتر 14فروری 1958کو انتقال کر گئے تھے جنوبی پنجاب کے اہم ترین شہر ملتان میں سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال کا سنگ بنیاد سردار عبد الرب نشتر نے رکھا تھا کراچی کا نشتر میڈیکل کالج اور نشتر پارک بھی ان کے نام کے ساتھ منسوب ہی-