الیکشن ٹربیونل نے خورشید شاہ نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 13 فروری 2023 23:21

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2023ء) سکھر الیکشن ٹربیونل نے سید خورشید شاہ نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 206 پر کامیاب ہونے والے امیدوار پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ كو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

یہ درخواست ان کے مد مقابل امیدوار پی ٹی آئی رہنما سید طاہر شاہ نے دائر کی اور خورشید شاہ کی کامیابی کو چیلنج کیا اور انہیں نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی ۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کیس کی سماعت کی ۔ فریقین کے وکلاء کے دلائل اور بیانات سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے فیصلہ سنانے کا کہا گیا ہے ۔