کوئٹہ،ویلنٹائن ڈے ایک غیر اسلامی اور نے ہودہ رسم ہے جس سے مسلمانوں کو اجتناب کرنا چاہیے، ڈاکٹر قاری عبدالرشید

پیر 13 فروری 2023 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2023ء) مہتمم مدرس البنات بلوچستان و ممبر روئیت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے ایک غیر اسلامی اور نے ہودہ رسم ہے جس سے مسلمانوں کو اجتناب کرنا چاہیے اسلامی تعلیمات کے ہوتے ہوئے غیروں کی نقل کرنا مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا۔ ویلنٹائن ڈے کا تعلق مشرکانہ اور بت پرستانہ عقیدے کے ساتھ ہونے کے علاوہ،فحاشی،عریانی اور جنسی بیرہ روی کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیں عیدالفطر اور عیدالاضحی کی صورت میں تھوار دیئے ہیں جبکہ ویلنٹائن ڈے کا تعلق قدیم بت پرستوں کے ایک دیوتا کے مشرکانہ تھوار سے ہے جو اس زمانے میں فروری کے وسط میں منایا جاتا تھا جس میں کنوارے لڑکے اور لڑکیاں محبت کے خطوط لکھ کر ایک بہت بڑے گلدان میں ڈال دیتے تھے اس کے بعد محبت کی اس لاٹری میں سے روم کے نوجوان لڑکے ان لڑکیوں کا انتخاب کرتے جن کے نام خط لاٹری میں ان کے نام آیا ہوتا ۔

(جاری ہے)

پھر وہ نوجوان لڑکے لڑکیاں شادی سے پہلے ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ملاقاتیں کرتے پھر اس کو ویلنٹائن ڈے کے تہوار میں بدل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس بیماری نے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اس دن میڈیا ،کیبل، ڈش، اور انٹرنیٹ اس کے فروغ میں ملوث ہے اور پھر تعلیمی اداروں میں مخلوط پارٹیوں کا انتظام کیا جاتا ہے جس میں نوجوان لڑکے لڑکیاں سرخ رنگ کے کپڑے پہنتے ہیں اور ویلنٹائن کارڈ اور سرخ پھول وغیرہ کا تبادلہ ہوتا ہے۔ اس دوڈ میں مذہب، تہذیب اور اخلاقیات کو بالائے طاق رکھ دیا جاتا ہے اس غیر اخلاقی تہوار کا منانا اسلامی ملک میں زیب نہیں دیتا جس کے لئے عوام بے ہودہ رسم کے خلاف جہاد کریں