Live Updates

نوشہرہ ضمنی الیکشن کے لیے 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، ریٹرننگ آفیسر

منگل 14 فروری 2023 16:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2023ء) ضلع نوشہرہ میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر آئندہ ماہ16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے این اے 25 اور این اے 26 پر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے تمام 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو کلیئر قرار دے دیا۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے این اے 25 کے ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمشنر نوشہرہ طاہر خان اور این اے 26 کے ریٹرننگ آفیسر حسن رضا کے دفاتر دوسرے روز بھی کھلے رہے،این اے 25 سے پرویز خٹک (پی ٹی آئی)، خان پرویز (پی پی پی)، میاں وجاہت کاکاخیل (اے این پی)، اختر ولی اور ملک فیاض (پی ایم ایل این) اور تحریک لبیک کے محمود احمد جبکہ این اے 26 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے عمران خٹک، اشفاق احمد خان اور میاں خالق، پیپلز پارٹی کے محمد عبداﷲ خٹک اور غلام ادریس، اے این پی کے زاہد خان، پی ایم ایل این کے جان محمد اور تحریک لبیک کے عزیز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ حتمی امیدواروں کو 23 فروری کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ این اے 25 پر پی ٹی آئی کے پرویز خٹک، پی پی پی کے خان پرویز اور (ن) لیگ کے اختر ولی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع جبکہ این اے 26 پر پی ٹی آئی کے عمران خٹک، پی پی پی کے عبداﷲ خٹک اور پی ایم ایل این کے جان محمد میں بھی کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات