الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن ایپلٹ ٹربیونل تشکیل دیدئیے

منگل 14 فروری 2023 22:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2023ء) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن ایپلٹ ٹربیونل تشکیل دے دئیے ہیں یہ الیکشن ٹریبونل ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی عذرداریوں اور ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ پشاور ، لاہور ، ملتان ، کراچی اور کوئٹہ میں بنائے گئے ٹریبونلز کے لئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا راولپنڈی میں الیکشن ایپلٹ ٹریبونل ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے سینئر جج جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل ہے جسٹس صداقت علی خان ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 57,59,69,62,63اور67 پر مشتمل 6 حلقوں کے انتخابی امیدواروں کی عذر داریوں کی سماعت کریں گے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اربا ب محمد طاہر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52,53اور54 کے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کریں گے اسی طرح دیگر بڑے شہروں میں قائم الیکشن ایپلٹ ٹربیونلز امیدواروں کے کاغذات منظور یا مسترد ہونے اور ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔