گجرات، سید فیض الحسن شاہ نے این اے 70 میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

منگل 14 فروری 2023 23:32

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2023ء) سابق رکن قومی اسمبلی این اے 70 سید فیض الحسن شاہ نے حلقہ این اے 70 الیکشن کمیشن گجرات میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی این اے 70 سید فیض الحسن شاہ اپنے قریبی ساتھیوں اور کارکنان کے ہمراہ ڈار گڈز لالہ موسیٰ سے ایک قافلے کی شکل میں الیکشن کمیشن گجرات روانہ ہوئے جہاں پر انہوں نے حلقہ این اے 70 اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

(جاری ہے)

سید فیض الحسن شاہ نے کہا کہ 19 مارچ کو تاریخی کامیابی حاصل کریں گے اور پی ڈی ایم کے ٹولوں کی ضمانت ضبط کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں اتنی مہنگائی ہو گئی ہے کہ غری انسان کو خودکشی پر مجبور کر دیا ہے۔آٹا S،گھی،دالیں،ادویات،بجلی ،گیس ہر چیز کی قیمتیں بڑھا دی ہیں ۔ہم نے اپنے لیڈر کے کہنے پر استعفے دیے ہیں اور انشا اللہ کامیابی ہماری ہی ہوگی۔دوسری جانب پاکستان پپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے صدر ملک شفیق امجد نے حلقہ این اے 70 پر ایم این اے کی سیٹ پر الیکشن کمیشن گجرات میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔