9ضمنی انتخابات کے تمام مراحل میں انتخابی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،خصوصی الیکشن ایپلٹ ٹربیونل کی انتخابی عذرداری پر ریٹرننگ افسر کو ہدایت

جمعرات 16 فروری 2023 19:35

eراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2023ء) ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل خصوصی الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای62سے امیدوارشیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف انتخابی عذرداری پر ریٹرننگ افسر کو ہدایت کی ہے کہ ضمنی انتخابات کے تمام مراحل میں انتخابی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے عدالت نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف ان کے مدمقابل امیدوار عظمت علی مبارک نے این اے 62 کی ریٹرننگ افسراور شیخ رشید کو فریق بنا تے ہوئے الیکشن ایپلٹ ٹربیونل میں دائر اپیل میںموقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار نے شیخ رشید کے کاغذات پر اعتراض لگائے گئے لیکن ریٹرننگ افسر نے درخواست گزار کو سنے بغیر شیخ رشیدکے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے حالانکہ شیخ رشید آئین کی آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے شیخ رشید سنگین نوعیت کے الزمات اور فوجداری مقدمات میں بھی نامزد ہیں جبکہ شیخ رشید نے الیکشن قواعد کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے نیا اکاؤنٹ بھی نہیں کھلوایا شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران انکے بھتیجے راشد شفیق ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش ہوئے حالانکہ راشد شفیق خود این اے 60سے امیدوار ہیں اور اس طرح کسی امیدوار کا دوسرے امیدوار کی جگہ پیش ہونا قانونی طور پر غلط ہے تحت انکے کاغذات نامزدگی مسترد کیا جانا قانونی طور پر ضروری ہیں شیخ رشید صاف ہاتھوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے نہیں آئے فوجداری مقدمات میں ملوث امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہو سکتالہٰذا متعلقہ ریترننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر شیخ رشید کے کاغزات نامزدگی مسترد کئے جائیں