جسٹس (ر) ملک محمدقیوم کی رسم قل اداکردی گئی

جسٹس (ر) ثاقب نثار ،جسٹس امیربھٹی، خواجہ سعد رفیق ، اعتزازاحسن و دیگر کی شرکت

اتوار 19 فروری 2023 19:45

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2023ء) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کے بڑے بھائی اورسابق اٹارنی جنرل جسٹس (ر) ملک محمدقیوم کی جوہرٹاؤن میں رسم قل اداکردی گئی جس میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار ، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس امیربھٹی، اعتزازاحسن، نگران وزیراوقاف سیداظفرعلی ناصر، جسٹس باقرنجفی، علی پرویز، احمدپرویز، زاہدپرویز، گوہراعجاز، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر سردارظفرالفرید، ضیاء حیدررضوی، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق، سی ای اوپی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹرعلی رزاق، وکلابرادری اور سماجی وسیاسی شخصیات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رسم قل پر معروف عالم دین کریم بٹ نے جسٹس ر ملک محمدقیوم کی مغفرت کیلئے دعاپڑھائی۔