قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور سے تحریک انصاف کے امیدوار محسن لغاری 90 ہزار 392 ووٹ لے کر کامیاب

پیر 27 فروری 2023 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2023ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محسن لغاری نے 90 ہزار 392 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی،ان کےقریب ترین مسلم لیگ(ن) کے امیدوار رہے۔

(جاری ہے)

اتوار کوالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کل 237 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد 47.15 فیصد رہی۔مسلم لیگ ن کے امیدوار عمار احمد لغاری نے 55 ہزار218 ووٹ حاصل کئے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اختر حسین خان گورچانی نے یہاں 20 ہزار 74 ووٹ لئے۔