Live Updates

کوئٹہ ،بلوچستان ہائی کورٹ کا حلقہ این اے 265 پر الیکشن کمیشن کا ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیا

بدھ 1 مارچ 2023 20:45

>کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2023ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے حلقہ این اے 265 پر الیکشن کمیشن کا ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیا گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل دو رکنی بینج نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی جانب سے عدالت میں درخواست دائرکی گئی تھی کہ انہیں اور ان کی ساتھی رکن قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے ان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کے خلاف عدالت نے خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی منورہ منیر کو بھی ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ سنایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات