
شواہد ہیں عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش کی جارہی ہے، بابر اعوان
جمعہ 3 مارچ 2023 22:40
(جاری ہے)
بابر اعوان نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر سکیورٹی کے اہلکاروں کو کس نے ہٹایا، غیر ملکی ایجنسی عمران خان کی جان لینا چاہتی ہے، اطلاعات ہیں کہ عمران خان کو گھیر کر کچہری بلوا کر قتل کیا جائے گا۔
بابراعوان نے مزید کہا کہ احمد نیازی عمران خان کی سکیورٹی کے انچارج ہیں، عمران خان کو پرسنل سکیورٹی سے محروم کرنے کیلئے سکیورٹی سٹاف کے خلاف مقدمے کیے جارہے ہیں، عمران خان پر اصرار کیا جا رہا ہے کہ وہ عدالت حاضر ہوں، یہ تمام پرچے اسلام آباد میں کیوں ہو رہے ہیں اسلام آباد کچہری میں اندھے قتل ہوئے اور کچہری محفوظ نہیں ہے، ایک غیر ملکی ایجنسی کسی پیشی پر عمران خان کو قتل کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے کو ویڈیو لنک سے پیشی کی اجازت مل سکتی ہے تو عمران خان کوکیوں نہیں شہباز شریف اور حکومت لکھ کر دے کہ عمران خان کو کچھ ہو گیا تو ذمیدار وہ ہوں گے۔ دریں اثاء بابر اعوان نے کہاہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش کی جارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے اسلام آباد کچہری میں عمران خان کو گھیر کر لایا جائے پھر سنائپر سے حملہ کیا جائے۔ تازہ اطلاعات اور شواہد ہیں کہ دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک غیرملکی ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کچہری میں ایسا واقعہ ہوسکتا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ پہلی بار جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی آمد پر سیکورٹی کیمرے بند کیے گئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی پر سیکورٹی مکمل طور پر غائب تھی۔ احمد نیازی عمران خان کی سیکورٹی کا انچارج ہے اس پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کردیا گیا۔بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے عمران خان کے جانثار ان کی سیکورٹی سے ہٹ جائیں۔ سلمان تاثیر اور لیاقت باغ حملے والا فارمولا استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عدلیہ سے اپیل ہے کہ عمران خان کی پیشی بذریعہ وڈیو لنک کی جائے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: یو این ادارہ غذائی قلت کا شکار 80,000 بچوں کو علاج میں مدد دے گا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.