قوم کی بقاء کیلئے سائبر سیکورٹی قومی ترجیح ، ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت کیلئے ہنر مندوں اور نوجوانوںمیںسرمایہ کاری کرنی چاہیئے،عارف علوی

جمعرات 16 مارچ 2023 23:42

قوم کی بقاء کیلئے سائبر سیکورٹی قومی ترجیح ، ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2023ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم کی بقاء کیلئے سائبر سیکورٹی ایک قومی ترجیح ہے اور ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت کیلئے ہنر مندوں اور نوجوانوںمیںسرمایہ کاری کرنی چاہیئے جبکہ چیئرمین نیپرا نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر کی تمام کمپنیاں سائبر سیکورٹی ریگولیشنز جولائی2023سے لاگو کریں،بصورت دیگر انہیںجرمانے کئے جائینگے ،یہ بات گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں ACETسالوشنز کے زیر اہتمام آپریشنل ٹیکنالوجی کی سائبر سیکورٹی کے حوالے سے ملک کی پہلی کانفرنس میںسامنے آئی۔

صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میںاس کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ آپریشنل ٹیکنالوجی ڈیمز اور گرڈ ز کی حفاظت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت رکھتی ہے ،اسپتالوں،سیف سٹی اور حساس عمارتوںمیںجیمنگ ہونے کے ساتھ سسٹم متاثر ہوسکتا ہے ،پاکستان کو سائبر سیکورٹی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور ہمیں اس شعبہ میںسرمایہ کاری کی ترجیح دینا ہوگی،چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کانفرنس سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا نے ACETکے تعاون سے سائبر حملوںکی رہنمائی اور جواب کیلئے PowerCERTقائم کیا ہے اور اس حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس دوہفتوںمیںہوگا،نیپرا سائبر سیکورٹی کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے اور اسے قومی ترجیح سمجھتا ہے ۔

(جاری ہے)

آپریشنل ٹیکنالوجی وہ نظام ہے جو بجلی کے گرڈز، واٹر پلانٹس، آئل اینڈ گیس پلانٹس، کان کنی، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اہم انفراسٹرکچر یا صنعت میں فزیکل آلات کو کنٹرول کرتے ہیں۔فورٹینیٹ جیسے دنیا کے سب سے بڑے آپریشنل ٹیکنالوجی سائبرسیکیوریٹی ٹیکنالوجی وینڈرز کے مقررین نے پاکستان کی 'آپریشنل ٹیکنالوجی' کو محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور خبردار کیا کہ سائبر سیکیورٹی کی کمی کے نتیجے میں بدتر انسانی نقصان ہوسکتا ہے۔

جنوری میں ملک بھر میں بجلی کا بلیک آؤٹ مبینہ طور پر ایک غیر ملکی ہیکنگ گروپ (APT) کے حملے کا دعویٰ تھا، جسے صدر اور مختلف مقررین نے پاکستان میں آپریشنل ٹیکنالوجی سائبر سیکیورٹی کے لیے ویک اپ کال کے طور پر اجاگر کیا۔کانفرنس سے ACET سالوشنز کے مبارک مصطفی،فورٹینٹ کے فہد فیصل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا