اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری کے ورثائ کو پلاٹ دیدیا گیا

الاٹمنٹ لیٹر وزریراعظم نے پیش کیا ،محسنوں کو فراموش کرنے والے ترقی نہیں کرتے ،وزیراعظم

جمعہ 17 مارچ 2023 18:30

اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری کے ورثائ ..
ِاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2023ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف کیا۔وزیرِ اعظم نے اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری مرحوم کی پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے ان سے کیا ہوا وعدہ پور کر دیا۔

وزیرِ اعظم نے قاضی عبدالرحمن امرتسری کے ورثائ کو سی ڈی اے کی تجویز پر پارک انکلیو اسلام آباد میں پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر پیش کر دیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہ نا تھا کہ قاضی عبدالحمن امرتسری کی پاکستان کیلئے خدمات نا قابلِ فراموش ہیں۔ایسی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے محسنوں کو فراموش کر دیں۔اسلام آباد کو اسلام آباد کی پہچان دینے والے اسکول ٹیچر قاضی عبدالحمن امرتسری کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کو اسلام آباد کی پہچان دینے والے اسکول ٹیچر قاضی عبدالحمن امرتسری کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہی. وزیرِ اعظم نے سی ڈے حکام کو آئندہ 24 گھنٹے میں باقی کی کاروائی مکمل کرکے ورثائ کو پلاٹ کا قبضہ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔وزیرِ اعظم نے میڈیا خاص طور پر حامد میر کو اس امر کی نشاندہی کرنے پر سراہا۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔