ویٹرنری یونیورسٹی کی طرف سے رضا کار فلڈ ریلیف مہم کے تحت پیرا ویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ لیہ میں سیلاب زدہ خاندا نوں میں بھیڑ ، بکریا ں و مو یشی تقسیم

جمعہ 17 مارچ 2023 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2023ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کی رضا کار فلڈ ریلیف مہم نے گذ شتہ روز یونیورسٹی کے سب کیمپس پیرا ویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ کروڑ لعل ایسن لیہ میںسیلاب متا ثرین کی معا شی و اقتصا دی بحا لی کے حوا لے سے تقریب کا انعقاد کیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کرتے ہو ئے لیہ، ڈیرہ غا زی خان، تونسہ شریف، راجن پور، فاضل پور، ڈی جی خان، روجھان اور خیرپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کے درمیان بھیڑ، بکریاں اور مویشی تقسیم کئے جبکہ یواس فلڈ ریلیف مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینرپروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز، ڈائریکٹر لائیو سٹاک لیہ ڈاکٹر طارق گدارہ، پرنسپل پیرا ویٹرنری انسٹی ٹیوٹ کروڑ لعل ایسن لیہ ڈاکٹر ابصار احمد رندھاوا کے علا وہ فیکلٹی ممبران، سیلاب متا ثرہ خاندان اور یونیورسٹی و محکمہ لائیوسٹاک کے سٹاف ممبران کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ویٹرنری یونیورسٹی نے پاکستان کے چاروں صو بو ں میں سیلاب زدگان کی خدمت کر کے اپنا قومی فریضہ احسن طریقے سے انجام دیا ہے اور مویشی پال حضرات کے جانوروں کی فلا ح کے لئے کمیو نٹی سروس کی بھی ایک بہترین مثا ل قائم کی ہے۔ ڈاکٹر طارق گدارہ نے کہا کہ سیلاب سے متا ثرہ علا قوں کے غریب مویشی پال خاندانوں کو معا شی و اقتصا دی طور پر مضبوط بنانے کے لئے یونیورسٹی کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

قبل ازیں ڈاکٹر محمد اعجاز نے شرکا کو ویٹرنری یونیورسٹی کی رضاکار امدادی ٹیموں کی جانب سے چھوٹے بڑے جانوروں/ مویشیوں کے علاج، ویکسین، چارے کی بیجوں کے پیکٹ، مویشیوں کی فیڈ (ونڈا)کے بیگ، اشیا خور و نوش کے راشن بیگ (دالیں، چاول، جوس/ دودھ/ بسکٹس، منرل وا ٹر)، جانوروں/ انسانوںکی دوائیوں کے علاوہ ضروریات زندگی کا سامان برتن، کمبل، رضائیاں، چٹائیاں ٹینٹ شیلٹر، مچھر دانیاں، کپڑے، متاثرہ مستحق افراد اور غریب مویشی پال حضرات کے درمیان شفاف اور منصفا نہ طریقے سے تقسیم کرنے سے متعلقہ امدادی سرگرمیو ں کے بارے میں تفصیلی بتایا جبکہ ڈاکٹر ابصار رندھاوا نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔