Live Updates

کنسٹریٹ کے زیراہتمام پشاور میں پہلا گرینڈ فوٹو واک کا انعقاد

ٓمختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ولاگرز، یوٹیوبرز، کانٹینٹ کریٹرز اور فوٹوگرافرز نے حصہ لیا

پیر 20 مارچ 2023 22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2023ء) پشاور میں کنسلٹریٹ کے زیر انتظام پراجیکٹ ہیڈ گرینڈ فوٹو واک محمد علی کے زیرِ سربراہی اور خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم کے تعاون سے اپنی نوعیت کا پہلا گرینڈ فوٹو واک کا اہتمام کیا گیا۔گریںنڈ فوٹو واک میں صوبے کیمختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 70 سے زیادہ ولاگرز، یوٹیوبرز، کانٹینٹ کریٹرز اور فوٹوگرافرز نے حصہ لیا جن میں بین الاقومی شہرت یافتہ فوٹوگرافر سونی برانڈ کے ایمبیسیڈر اثمار حسین، انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کے فوٹوگرافر علی عمران خان اوکزئی اور اسلامیہ کالج کریو سوسائٹی کے کو-لیڈ کیپچرعمر فاروق نے حصہ لیا. گرینڈ فوٹو واک پشاور عجائب گھر سے ہوتا ہوا مسجد محبت خان اور گھنٹہ گھر سے براستہ بازار کلاں،سیٹھی ہاس ،سیٹھیاں دی حویلی، گورگھٹڑی اور پھر اسلامیہ کالج سے ہوتا ہوا باب خیبر پر اختتام پذیر ہوا. شرکا اس دوران تاریخی مقامات کی فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی کے ساتھ ساتھ معلومات سے بھی محضوض ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

. گرینڈ فوٹو واک کے پراجیکٹ ہیڈ محمد علی کا کہنا تھا کہ اس واک کا مقصد خیبرپختونخوا کے ثقافت، تاریخ، آثار قدیمہ ،رسم رواج اور سیاحتی مقامات کو فروغ دینا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گرینڈ فوٹو واک معلومات او تحقیق کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔یہ واک صرف ایک فوٹو واک نہیں ہے بلکہ پشاور کے ثقافت اور ورثہ کو فروغ دینے اورمختلف مثبت سرگرمیوں کا ایک سلسلہ ٪ہے جو کہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا.خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ و ٹریڈ کے ڈایریکٹر ڈاکٹر اقبال سرور نے فوٹوواک کے شرکا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت سرگرمی ہے جس کے زریعے ہم سب نے مل کر دنیا کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور ہمارا قدیمی ورثہ ہے جس کی مثال کہی نہیں ملتی انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کاروبار اور صنعت کیلے بہترین مواقع موجود ہیں.انھوں کہا کہ گرینڈ فوٹو واک جسے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کا مقصد دنیا کے بھر کے سرمایہ کاروں توجہ دلانا ہی.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات