گاڑی کی ٹکر کے بعد طالبہ نے ایمبولینس سے بورڈ کا امتحان دیدیا

ڈاکٹر زنے آرام کا مشورہ دیا تاہم مبشرہ صادق پھر بھی امتحان دینے پہنچ گئیں،بھارتی میڈیا

منگل 21 مارچ 2023 18:16

گاڑی کی ٹکر کے بعد طالبہ نے ایمبولینس سے بورڈ کا امتحان دیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) ممبئی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے حادثے کے بعد ایمبولینس سے ہی بورڈ کا امتحان دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبشرہ صادق دسویں جماعت کی طالبہ ہیں جو جمعہ کے روز سائنس کا امتحان دینے کے بعد گھر جارہی تھیں لیکن سڑک کراس کرتے ہوئے انہیں ایک گاڑی نے ٹکر ماردی۔

(جاری ہے)

مبشرہ کو اس حادثے میں شدید چوٹیں آئیں اور بائیاں پاں بھی متاثر ہوا، طالبہ کی اسی روز سرجری بھی کی گئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے اسے دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا۔

تاہم طالبہ نے اپنی اسکول کی ٹیچرز سے درخواست کی کہ وہ اگلا امتحان اسی حالت کے باوجود دینا چاہتی ہے، مبشرہ کی اس درخواست کو ایجوکیشن بورڈ کے سامنے رکھا گیا جنہوں نے یہ درخواست قبول کرلی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ مبشرہ نے ایمبولینس کے اندر سے امتحان دیا جس کی نگرانی کے لیے اندر ٹیچر موجود تھیں۔