
سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ٹیلی سکول پاکستان ڈیجیٹل پروگرام سے مدد ملے گی، وفاقی وزیر تعلیم
منگل 21 مارچ 2023 18:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے انڈومنٹ فنڈ، لیپ ٹاپ سکیم سمیت نوجوانوں کیلئے بہت سے اہم پروگرام شروع کئے، اس کے علاوہ اساتذہ کی تربیت کے حوالہ سے بھی ڈیجیٹل پروگرام شامل ہے، معیاری تعلیم براہ راست تربیت یافتہ اساتذہ سے منسلک ہے، اس حوالہ سے کوئی بہت زیادہ بہتری نہیں تھی تاہم اساتذہ کی تربیت کے حوالہ سے ہم نے ایک جدید ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی نصاب پر نظرثانی ایک مسلسل عمل ہے تاکہ دنیا میں ہونے والی جدت اور تبدیلیوں کے ساتھ یہ مطابقت رکھے، تعلیم کا فروغ شہباز شریف کا وژن اور ترجیح ہے، اس پروگرام کیلئے پی ٹی سی ایل نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا، تعلیم کے شعبہ میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 28 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، ایسے اقدامات سے اس شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے، جن کی جسمانی طور پر رسائی نہ ہو ان کیلئے یہ پروگرام اہم ہے، کوشش کریں گے کہ اسلام آباد کی حد تک یہ ایک رول ماڈل ہو اور یہاں پر کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہے، کورونا کے دوران فاصلاتی تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015ء میں ہم نے قومی نصاب کونسل بنائی جس کا اس کے بعد کوئی اجلاس نہیں ہوا، اس کی اب تشکیل نو کی ہے اور اس کا اب اجلاس بلانے جا رہے ہیں، قومی نصاب پر صوبے شامل نہیں تھے، چاروں صوبوں کو قائل کیا اور انہوں نے اس پر دستخط کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بنیادی تعلیم پر فوکس کرنا ہو گا، پاکستان میں مشروم کی طرح اعلیٰ تعلیمی ادارے بنائے گئے لیکن وہاں معیاری تعلیم نہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیوں میں ہماری کوئی یونیورسٹی نہیں، ہماری جامعات میں ہونے والی تحقیق ہمارے کسی کام کی نہیں ہے، یہ ہماری ضروریات سے مطابقت ہی نہیں رکھتی، اس سے قبل سکول آن ویلز پروگرام شروع کیا، اس کیلئے ورلڈ بینک سے 30 بسوں کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس میں بھی تعاون کریں۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ تیاریوں ،تشکیل کیلئے کلیدی دفاتر میں چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی
-
تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، میرسرفرازبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.