سراج الحق (آج )جماعت اسلامی کا انتخابی منشور پیش کریں گے

منگل 21 مارچ 2023 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق (آج)بدھ کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی کا انتخابی منشور پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب رونمائی منشور میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم و دیگر قائدین جماعت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

اس موقع پر امیر جماعت ملک کو درپیش صورت حال سے متعلق میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فرسودہ نظام کی تبدیلی اور قرآن و سنت کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، ہمارا مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی و خوشحالی ہے۔ جماعت اسلامی کے منشو رمیں ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا احاطہ اور ان کے لیے حل تجویز کیا گیا ہے۔