این ٹی ڈی سی سے سستی بجلی خریدکر مہنگی بیچنیکا تاثر درست نہیں،سی ای او کے الیکٹرک

آئندہ 5 سال تک مقامی ذرائع سے بجلی پیداوار کو 40 فیصد تک لے جائیں گے، درآمدی مہنگے فیول سے بجلی پیداوار میں 50 فیصد کمی لائیں گے، مونس علوی

بدھ 22 مارچ 2023 14:23

این ٹی ڈی سی سے سستی بجلی خریدکر مہنگی بیچنیکا تاثر درست نہیں،سی ای ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی نے کہا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) سے سستی بجلی خرید کے مہنگی بیچنے کا تاثر درست نہیں۔تقریب سے خطاب میں انہوںنے کہاکہ کے الیکٹرک کو آگے لے جانے کی کوشس جاری ہے، کراچی میں کام کرنا مشکل بھی ہے اور آسان بھی،کراچی 42 فیصد تک کچی آبادی پر مشتمل ہے، بجلی صارف کا حق ہے، ہم کوئی احسان نہیں کر رہے، ہم نے کسٹمرز بیس ڈبل کردیا ہے۔

مونس علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک میں 484 ارب روپیکی سرمایہ کاری کا پلان نیپرا کو جمع کرایا ہے، کے الیکٹرک کے ترسیلی وتقسیمی نقصانات 38 فیصد سیکم کرکے 15.3 فیصد پر لائے ہیں، آئندہ 5 سال تک مقامی ذرائع سے بجلی پیداوار کو 40 فیصد تک لے جائیں گے، درآمدی مہنگے فیول سے بجلی پیداوار میں 50 فیصد کمی لائیں گے، کے الیکٹرک کی اپنی پیداوار 2400 میگاواٹ ہے، ہماری پیک ڈیمانڈ 4 ہزار میگاواٹ تک جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ این ٹی ڈی سی سے سستی بجلی خرید کے مہنگی بیچنے کا تاثر درست نہیں، کراچی میں کنڈا کلچرکو کم کیا ہے، 5 سال میں بجلی چوری کیکنڈے پانچ 6 لاکھ سی30، 40 ہزارپر لے آئے، کے الیکٹرک کی وصولی کی شرح 96 فیصد ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نیٹ میٹرنگ کی بجلی خرید رہے ہیں، جو حکومت نے ریٹ مقرر کیے ہیں اسی ریٹ پر بجلی خریدتے ہیں، نیشنل گرڈ سے بجلی کے حصول کا معاہدہ جلد ہوجائیگا، عارف نقوی کا اب کے الیکٹرک کے ساتھ تعلق نہیں، عارف نقوی کے الیکٹرک کے سرمایہ کار رہے ہیں، ان کا کے الیکٹرک سرمایہ کاری میں اہم کردار رہا، جب بھی حکومت کبھی ڈسکوز بیچیگی تو کے الیکٹرک خریدنے کے لیے آگے آئیگی۔