افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی، 44 زخمی

بدھ 22 مارچ 2023 16:11

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی، 44 زخمی
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ 44 افراد زخمی ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق مختلف حصوں میں زیادہ تر لوگ گھروں کی چھتیں گرنے سے زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات 6.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کا مرکز پاکستان اور تاجکستان کی سرحد کے ساتھ صوبہ بدخشاں کا علاقہ تھا۔