سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی عالم اسلام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارکباد

بدھ 22 مارچ 2023 16:31

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی عالم اسلام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلامی مقدس مہینے سے قبل رمضان کی مبارکباد دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال رمضان مسلمانوں اور پوری دنیا کے لیے امن کا باعث ہوگا۔

(جاری ہے)

سعودی سپریم کورٹ نے منگل کی شام اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک 23 مارچ بروز جمعرات سے شروع ہوگا۔اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینے میں مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں اور کھانے پینے سے اجتناب کرتے ہیں۔رمضان کے دوران روزہ رکھنا اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے اور اس کا مقصد روحانیت، صبر اور خیرات کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔