افغانستان میں بھی رات گئے چاند کا اعلان

چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد جمعرات کو پہلا روزہ تھا،ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

جمعرات 23 مارچ 2023 13:32

افغانستان میں بھی رات گئے چاند کا اعلان
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) افغانستان میں بھی رات گئے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بھی رات گئے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

طالبان کی مرکزی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد جمعرات کو پہلا روزہ تھا۔