سعودی پولیس اہلکار پرحملہ کرنے والا شخص پولیس کے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 23 مارچ 2023 14:44

سعودی پولیس اہلکار پرحملہ کرنے والا شخص پولیس کے ہاتھوں گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی پولیس نیایک سکیورٹی اہلکار پرحملہ کرنیوالے شخص کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو چاقو کے ذریعے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ نپولیس کا کہنا تھا کہ ملزم منشیات امیتھمفیٹامین (شبو)کا نشہ کررکھا تھا۔ اس کے خلاف مزید کارروائی کے لیے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔