مسجدالحرام میں بھیک مانگنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

مسجد اور اس کے صحنوں میں بھیک مانگنے سمیت منفی واقعات کے مرتکب افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 23 مارچ 2023 14:39

مسجدالحرام میں بھیک مانگنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 مارچ 2023ء ) سعودی عرب نے مسجدالحرام میں بھیک مانگنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں بھیک مانگنے سمیت منفی واقعات کے مرتکب افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ان پر سختی سے تعزیری اقدامات کا اطلاق کیا جائے گا۔

وہ مکہ مکرمہ میں یونیفائیڈ آپریشن سینٹر 911 میں عمرہ سکیورٹی فورسز کے کمانڈروں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، جہاں البسامی اور دیگر اعلیٰ سیکورٹی حکام نے وزارت داخلہ کے منصوبوں اور چوٹی کے سالانہ عمرہ سیزن کے بارے میں تفصیلات سے بتایا جو رمضان کے مقدس مہینے میں ختم ہوتا ہے، سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل حمود الفراج اور پاسپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل صالح المربا نے بھی پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

البسامی نے کہا کہ سال 1444 کے عمرہ سکیورٹی پلان میں سکیورٹی کے اہم پہلو شامل ہیں جیسے کہ ہجوم کا انتظام، ٹریفک کنٹرول اور انسانی خدمات کی فراہمی، اس کے علاوہ اس منصوبے کے نفاذ میں حصہ لینے والی جماعتوں کی حمایت اور بااختیار بنانے کے علاوہ انسانی وسائل کی ضروری دستیابی بھی شامل ہے۔ اس موقع پر میجر جنرل الفراج نے کہا کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ان تمام مقامات پر اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جہاں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے، یہ متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی میں فورسز کی تیاری و آگ سے بچاؤ اور تحفظ کے لیے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ذریعے ہے جو ضابطوں کا اطلاق کریں گے اور خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے قانونی کارروائی کریں گے۔