مارچ جبروغلامی کے خلاف آزادی وطن کا یوم ہے، طارق حسن

جمعرات 23 مارچ 2023 22:53

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے 23 مارچ 1940 تاریخ ساز فیصلہ کیا اور غلامی و جبر کے خلاف سیاسی و آئینی جدوجہد کے ذریعے پاکستان حاصل کرلیا اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح. علامہ ڈاکٹر علامہ اقبال.

(جاری ہے)

شہید ملت لیاقت علی خان و دیگر اکابرین ملت کی قربانیوں کو یاد و خراج عقیدت پیشں کرنا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی کردار ادا کرکے وطن سے محبت کے تقاضے پورے ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر مسلم لیگ سندھ سیکرٹیریٹ ناظم آباد میں کیا اس موقع ہر مسلم لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ 23 مارچ علیحدہ ملک کے قیام و آزادی کی نوید کا یوم ثابت ہوا اس موقع پر مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ آج کا دن تاریخ ساز ہے اور تجدید عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں دن و رات کوشاں رہیں گے اس موقع پر نعمت خان خلجی.

شاہد عباسی. نعیم خان. عبد القیوم زئی. سید مشرف علی. زبیر ہاشمی ایڈوکیٹ. سید سفیر شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا.