Live Updates

صدرمملکت نے گونرسندھ کو تمغہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا

جمعرات 23 مارچ 2023 23:20

صدرمملکت نے گونرسندھ کو تمغہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو خدمات عامہ کے شعبہ میں ان کی کاوشوں پر تمغہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کامران خان ٹیسوری ایک معروف کاروباری اور مخیر شخصیت بھی ہیں اور وہ 9 دفعہ بہترین ایکسپورٹرز ٹرافی اور تین مرتبہ بزنس مین آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں، اس کے علاوہ ایک مرتبہ گولڈن سن آف دی کنٹری کا اعزاز بھی انہیں دیا گیا ہے۔

دریں اثناء وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے تمغہ امتیاز ملنے پر گورنر سندھ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس ایوارڈ کے لئے اللہ تعالی کے حضور سر بہ سجود ہوں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صوبہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے مزید محنت اور لگن سے کام کریں گی
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات