s23 مارچ جبر و غلامی کے خلاف آزادی وطن کا یوم ہے ۔طارق حسن

قائد اعظم، علامہ اقبال، لیاقت علی خان و دیگر اکابرین کی جدوجہد سے پاکستان حاصل ہوا جمیل احمد خان

جمعرات 23 مارچ 2023 21:10

ؔ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے 23 مارچ 1940ء تاریخ ساز فیصلہ کیا اور غلامی و جبر کے خلاف سیاسی و آئینی جدوجہد کے ذریعے پاکستان حاصل کرلیا اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ ڈاکٹر علامہ اقبال، شہید ملت لیاقت علی خان و دیگر اکابرین ملت کی قربانیوں کو یاد و خراج عقیدت پیش کرنا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی کردار ادا کرکے وطن سے محبت کے تقاضے پورے ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر مسلم لیگ سندھ سیکرٹیریٹ ناظم آباد میں کیا اس موقع ہر مسلم لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ 23 مارچ علیحدہ ملک کے قیام و آزادی کی نوید کا یوم ثابت ہوا اس موقع پر مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ آج کا دن تاریخ ساز ہے اور تجدید عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں دن و رات کوشاں رہیں گے اس موقع پر نعمت خان خلجی، شاہد عباسی، نعیم خان، عبد القیوم زئی، سید مشرف علی، زبیر ہاشمی ایڈوکیٹ، سید سفیر شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا