کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 1.66 روپے مہنگی ہونے کا امکان

ہفتہ 25 مارچ 2023 19:13

کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 1.66 روپے مہنگی ہونے کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 1.66 روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے اس ضمن میں کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی۔

(جاری ہے)

درخواست فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، اضافے سے صارفین پر ایک ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا 30 مارچ کو سماعت کرے گا۔