Live Updates

امپورٹڈ حکومت عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے،سعدیہ صدیق

ماہ کی حکومتی کارکردگی کی بدولت یہ لوگ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے،سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود الیکشن کا التواء کرکے یہ لوگ توہین عدالت کررہے ہیں ،یوتھ لیڈی کونسلرپی ٹی آئی

اتوار 26 مارچ 2023 15:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر یونین کونسل چکہامہ کی لیڈی یوتھ کونسلر سعدیہ صدیق نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت قائد پاکستان عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے،9 ماہ کی حکومتی کارکردگی کی بدولت یہ لوگ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے،سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود الیکشن کا التواء کرکے یہ لوگ نہ صرف توہین عدالت کررہے ہیں بلکہ آئین اور قانون کے منافی اقدامات کررہے ہیں،یہ لوگ کب تک الیکشن سے بھاگیں گے، نا چاہتے ہوئے بھی ان لوگوں کو الیکشن کروانا ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں جیت تحریک انصاف کی ہوگی،مہنگائی ملکی تاریخ کی 70سالہ ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے،لاقانونیت عروج پر ہے،بدانتظامی قوم کے سامنے ہے،حکومت کے پاس ملک چلانے کے لئے نہ تو کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی اہلیت، عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک کو دلدل سے نکالنے اور بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں،قوم عمران خان کی کال پر اپنے حق کے لئے باہر نکلے اور عمران خان کا ساتھ دے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیلا قوم کی امیدوں کا واحد مرکز تحریک انصاف اور عمران خان ہیں،عمران خان ہی ہیں جو ملک کو واپس روشنیوں کی طرف لا کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات