ؔ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالکبیر شاکر کی صدارت میں بلوچستان حق دوکمیٹی کا مشاورتی اجلاس

لیاقت بلوچ کے دوروزہ دورہ کوئٹہ ،حقوق بلوچستان مسائل ،جدوجہد اور ریاست کارویہ کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

اتوار 26 مارچ 2023 18:50

dکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2023ء) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالکبیر شاکر کی صدارت میں بلوچستان حق دوکمیٹی کا مشاورتی اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں کمییٹی ممبران صوبائی نائب امیرزاہدا ختر بلوچ ،قائمقام صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،سید امان اللہ شادیزئی ،عبدالولی خان شاکر نے شرکت کی اس موقع پر لیاقت بلوچ کے دوروزہ دورہ کوئٹہ ،حقوق بلوچستان مسائل ،جدوجہد اور ریاست کارویہ کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اے پی سی 3اپریل کوکوئٹہ میں ہوگا مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ صدارت کریں گے ۔

اجلاس میں گوادر کو بلدیاتی انتخابات میں عوامی قوت سے ووٹ کے ذریعے فتح کرنے والامولانا ہدایت الرحمان بلو چ کی مسلسل ڈھائی ماہ سے بلاوجہ جھوٹے مقدمات میں قید کرنے اور جماعت اسلامی وحق دوگوادر کے ذمہ داران کی باربار گرفتاری ،جھوٹے مقدمات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذمہ داران نے کہاکہ مولاناہدایت الرحمان بلو چ کے حوالے سے حکمران انصاف وقانون نافذ کرنے والے ادارے عدل وانصاف سے کام نہیں لے رہے بلکہ دبائو میں آکر جھوٹ،غلط بیانی کا سہارا لیکر فیصلے کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں غم وغصہ اور ردعمل پایا جاتا ہے بلوچستان کے عوام سے وفاق ،وفاقی جماعتیں اورمیڈیا نے ہمیشہ جانب دارانہ ،غیرمنصفانہ منفی رویہ رکھ کرظالمانہ ناانصافی پر مبنی فیصلے واقدامات کیے ہیں ۔

ایک طرف قومی ہیرو،آئینی جدوجہد کرنے والے ،عوام کے حقوق کیلئے قانونی طریقے سے پرامن جدوجہد کرنے والے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کومفروضوں کی بنیادپر جھوٹے مقدمات میں ڈھائی ماہ سے قید میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسری جانب دہشت گردوں ،قاتلوں ، ملک وقوم کے دشمنوں کی ضمانتیں منظور کرکے آزادی دی جاتی ہے ۔اس قسم کے نارواناجائز اقدامات سے عوام ،ملک وقوم سے محبت کرنے والے پریشان ،ردعمل واحساس محرومی کا شکار ہیں ۔

حکومت قانون نافذ کرنے والے ادارے وکلاء سیکورٹی فورسزان مظالم ،جرائم پر آوازبلند کرکے مظلوموں کا ساتھ دیں قومی میذیاقومی جماعتوں نے بلوچستان کے سلگتے قومی مسائل کونظرانداز کر دیے ہیں جس کی وجہ سے حالات ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہورہے ہیں ۔اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمان بلو چ کی رہائی ،تحریک کو وسعت دینے سمیت دیگر طریقوں پر مشاورت بھی کیے گیے