کراچی سے راولپنڈی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

بولاری اسٹیشن کے قریب ایک بوگی کٹ گئی، مسافروں کی شکایت پر ٹرین کو بروقت روک لیا گیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 مارچ 2023 19:08

کراچی سے راولپنڈی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 مارچ 2023ء ) کراچی سے راولپنڈی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔ بولاری اسٹیشن کے قریب ایک بوگی کٹ گئی، مسافروں کی شکایت پر ٹرین کو بروقت روک لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق مسافروں کی جانب سے بروقت شکایت لگانے کی وجہ سے ٹرین کو حادثے سے بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرین بولاری اسٹیشن کے قریب پہنچی تواس کی ایک بوگی کٹ گئی، مسافروں کی شکایت پر ممکنہ بڑے حادثے کے پیش نظر ٹرین کو روک دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر ٹرین کا سفرمزید جاری رہتا تو بوگی مکمل کٹ کرعلیحدہ ہوسکتی تھی اورکوئی بڑاحادثہ رونما ہوسکتا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ بیشتر ٹرینوں کی بندش کےسبب متعدد بوگیاں تو دستیاب ہیں۔ 

متعلقہ عنوان :