Live Updates

ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے

ہمارے پائلٹس ہمارے جہاز سے بڑے ہیرو ہیں، بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کا پیغام

muhammad ali محمد علی منگل 13 مئی 2025 00:24

ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2025ء) علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے، ہمارے پائلٹس ہمارے جہاز سے بڑے ہیرو ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے پاکستانی پائلٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اسکوارڈن لیڈر شہید ہوا، ہمارا ائیر مین شہید ہوا، ہمارے پائلٹس ہمارے جہاز سے بڑے ہیرو ہیں، ہمیں انہیں زیادہ سے زیادہ خراج تحسین پیش کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ پیر کے روز پشاور ضمانت کیلئے پہنچی تو مجھے پتہ چلا کہ مجھے 32 کیسز میں نامزد کیا گیا ہے۔ میرے وکلاء نے جب انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دی تو انکشاف ہوا کہ میرے اوپر 32 کیسز ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کیسز اِسلیے ہیں کہ میں عمران خان کا پیغام باہر لاتی ہوں۔ آپ عمران خان کی فیملی کو اٹیک کرنے کیلئے کون کونسے بہانے ڈھونڈیں گے؟ ہمیں اپنے بھائی کو جیل سے رہا کروانا ہے، یہی ہمارا مشن ہے۔ اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے، پی اے سی کی چیئرمین شپ اور تحریک کیلیے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا،اس لیے انہیں پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ کر خیبر پختونخواہ سے تحریک پر پوری توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔                   
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات